مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیک جمہوریہ کے صدر میلوس زیمن نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقلی کے فیصلے کے بعد چیک جمہوریہ نے بھی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔چیک جمہوریہ کے صدر نے کہا کہ ملکی سفارتخانہ تین مرحلوں میں تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا جائے گا، ابتدائی طور پر اعزازی قونصلیٹ آئندہ ماہ القدس میں کھولا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی اعلان کے خلاف اقوام متحدہ نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی تھی تاہم امریکا نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں سال مئی میں سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔
چیک جمہوریہ کے صدر میلوس زیمن نے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1880310
آپ کا تبصرہ